پاکستان تحریک انصاف ( PTI) کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی تیاری کے دوران شہر کےتمام داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
سنگجانی پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز کے ذریعے دونوں سمتوں سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( PTI ) کے اسلام آباد کے جلسے سے حکومت خوف زدہ لگ رہی ہے. ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستے بھی کنٹینرز سے بند کر دیے گئے ہیں، اور داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔ موٹر وے 26 نمبر چونگی، ایکسپریس وے کھنہ پل، اور مری روڈ فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔
فیض آباد انٹرچینج مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور خیبرپختونخوا و پنجاب کے بارڈر پر اٹک خورد پولیس چیک پوسٹ پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔