پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرنا جانتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان “پاکستان کے عوام ختم نبوت (khatam e nabowat) کا دفاع کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنا ناقابل قبول ہے”

مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر گولڈن جوبلی ختم نبوت (khatam e nabowat) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے.
فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ فضل الرحمان نے عالمی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے حماس کے مجاہدین کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ملکی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ کے فقدان پر بھی سوال اٹھایا اور ٹیکس وصولی پر احتجاج کیا۔
کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی اور دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔