13 جنوری، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی نئی تاریخ-

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس 190 million pound scandal case کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کر دیا ہے۔ عدالتی عملے نے تصدیق کی کہ کیس کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں جس کی وجہ سے فیصلہ مؤخر ہو گیا۔

عدالتی عملے کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس 190 million pound scandal case کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی کے وکیل کو اس نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ کیس پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ہے، اور اس کا ٹرائل ایک سال سے جاری ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا جیل ٹرائل ایک سال کے اندر مکمل ہوا۔

13 نومبر 2023 کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کو گرفتار کیا تھا اور اڈیالہ جیل میں 17 دن تک تفتیش کی۔ بعد ازاں 1 دسمبر 2023 کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس احتساب عدالت میں دائر کیا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی۔

عدالت نے 27 فروری 2024 کو ان دونوں پر فرد جرم عائد کی۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، اور نیب نے ابتدائی طور پر 59 گواہوں کی فہرست عدالت میں جمع کرائی۔ آخرکار 35 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، اور وکلاء صفائی نے ان تمام گواہوں پر جرح مکمل کی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا، اور کیس پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جس میں عدالت بہت جلد اہم فیصلہ دینے والی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔