دودھ اور کھجور (Milk and dates) صحت کی بہترین نعمتوں میں شامل ہیں، جو جسم کی طاقت میں اضافہ کرنے سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی تک کئی فوائد فراہم کرتی ہیں۔ ان میں کیلشیم، فائبر، زنک، میگنیشیم اور آئرن جیسے اہم غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں موجود ہیں۔
روزانہ دودھ اور کھجور کا استعمال آپ کی صحت کے لیے ایک قدرتی معجزہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
وزن میں اضافہ
اگر آپ کی خوراک درست ہونے کے باوجود وزن نہیں بڑھ رہا اور جسم کی نشوونما ٹھیک نہیں ہو رہی، تو دودھ اور کھجور کا استعمال آپ کے جسم کو اضافی کیلوریز اور پروٹین فراہم کرتا ہے، جو تیزی سے وزن بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم کو اندر سے مضبوط اور توانائی سے بھرپور بناتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
دودھ اور کھجور کا باقاعدہ استعمال دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ خراب کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ دودھ میں ابالی ہوئی کھجوریں دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
دودھ اور کھجور (Milk and dates) کا روزانہ استعمال ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے۔ کھجور اور دودھ میں موجود کیلشیم اور پروٹین ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔ یہ ہڈیوں کے درد کو کم کرنے میں بھی معاون ہیں اور بڑھاپے میں بھی ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے۔