جوڈیشل کمیشن کے اجلاس: اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس کے لیے ایڈیشنل ججز نامزد

اعظم خان اور انعام منہاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز مقرر

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں جوڈیشل کمیشن کے دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں اسلام آباد ہائی کورٹ(Islamabad HighCourt) اور بلوچستان ہائی کورٹ (Balochistan High Court) کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا گیا۔ پہلے اجلاس میں کثرت رائے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان اور ایڈووکیٹ انعام امین منہاس کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے طور پر نامزد کیا گیا۔

دوسرے اجلاس میں، بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے محمد آصف ریکی اور محمد ایوب خان کو متفقہ طور پر ایڈیشنل ججز کے لیے منتخب کیا گیا، جبکہ محمد نجم الدین مینگل کے نام پر کثرت رائے سے اتفاق ہوا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، وہ امیدوار جو مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے، مستقبل میں زیر غور لائے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (Islamabad HighCourt)) میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 نام اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ججز کے لیے 11 ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔