وقت آئے گا ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہیں گے:وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کمٹمنٹ پوری کی ہے، لیکن وقت آئے گا جب ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہیں گے(Goodbye to the IMF) ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ میں ٹیکس ٹارگٹ سب کے سامنے ہے اور اس کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کراچی کی معیشت کے حوالے سے اہم بات کی اور کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی کی روشنیاں ماند پڑ گئیں تھیں، لیکن اب کراچی کی روشنیاں واپس آ گئی ہیں۔ انہوں نے کراچی کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کردار پاکستان کی معیشت میں انتہائی اہم ہے اور اس شہر کی ترقی ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم سمجھیں کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تو ہم احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں، معاشی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پھر کہا کہ وقت آئے گا ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہیں گے(Goodbye to the IMF) اور پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

شہباز شریف نے اڑانِ پاکستان پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے معیشت میں بہتری اور سماجی خوش حالی آئے گی۔ معیشت میں بہتری کے لیے ان تجربہ کار معاشی ماہرین کی رہنمائی حاصل کی جائے گی جو لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سے تجویزات اور سفارشات پیش کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے اور معیشت کی مزید بہتری کے لیے عملی سفارشات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کو عظیم بنائیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محصولات میں اضافہ خوش آئند ہے اور پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے اربوں ڈالرز کے خزانے دیے ہیں، لیکن معیشت کی بہتری میں نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کراچی کے دورے کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبے کو حکومت کے ساتھ مل کر معیشت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے آنے والے چھ ماہ انتہائی اہم ہیں، اور حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ معاشی استحکام اور ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔