کراچی میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیپلز بس سروس Karachi People’s Bus Service نے اپنی خدمات میں مزید توسیع کی ہے، جس کے تحت 4 نئے روٹس اور 40 اضافی بسوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد شہر میں پیپلز بسوں کی مجموعی تعداد 300 ہو گئی ہے، جبکہ سندھ بھر میں یہ تعداد 340 تک پہنچ چکی ہے۔
کراچی پیپلز بس سروس Karachi People’s Bus Service میں ڈیزل، الیکٹرک اور ہائی بِرڈ بسوں کا امتزاج شامل ہے، جو مختلف قسم کی توانائیوں پر چلتی ہیں۔ ہائی بِرڈ بسوں میں کچھ بیٹری پر جبکہ دیگر سپر کیپیسیٹر پر چلتی ہیں، جو کہ ان بسوں کو زیادہ توانائی کی بچت کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
کراچی پیپلز بس سروس Karachi People’s Bus Service کے منیجر عبدالشکور نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی بسوں اور اضافی روٹس کے ذریعے سروس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی اصل ضرورت 10,000 سے 15,000 بسوں کی ہے تاکہ شہر کے تمام علاقوں تک بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔ شہریوں میں اس اضافے کے بعد سروس کی بہتر سہولت کی پذیرائی نظر آتی ہے۔
دوسری جانب، پیپلز بس انتظامیہ نے شہر میں غیر قانونی رکشوں اور چنگچیوں کی موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، جنہیں ان کے مطابق بسوں کی روانی اور معیار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی گاڑیوں کی موجودگی پیپلز بسوں کی سروس کی پائیداری کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
مذید یہ کہ، بعض اطلاعات کے مطابق، گرین پاکستان کے دعوے دار حکومتی ادارے ای وی بسوں پر ٹیکس میں کسی قسم کی رعایت فراہم نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے یہ بسیں دیگر روایتی بسوں کی نسبت زیادہ مہنگی پڑ رہی ہیں، جس سے سروس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔