ایس او ایس ویلیج میں چیزئیس کے تحت سات روزہ ایونٹ سیریز کا انعقاد

اسلام آباد۔(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس (CHEEZIOUS) نے آئیڈیاز فاؤنڈیشن (Ideas Foundation) کے تعاون سے یتیم بچوں کے لیے بنائے گئے ایس او ایس ویلیج میں سات روزہ ایونٹ سیریزکی میزبانی کی۔ اس تعاون کا مقصد سماجی ذمہ داری کی اہمیت کو تقویت دیتے ہوئے بچوں میں بامعنی مشغولیت کی خوشیاں لاکر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگرکرنا تھا۔

چیزئیس (CHEEZIOUS ) کے تحت سات روزہ ایونٹ سیریز15 سے 24 دسمبرتک جاری رہی اس میں چھ مختلف تھیم کے دن تھے جن کا مقصدیتیم اور بے سہارا بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا تھا۔ ایونٹ کا آغاز کلے ڈے سے ہوا، جس میں ماڈلنگ کے ذریعے فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کی حوصلہ افزائی کی گئی اس کے بعد کلر ڈے کے ساتھ پینٹنگ اور ڈرائنگ کی سرگرمیوں کا انعقاد ہوا۔ایونٹ میں شامل ”شام اردو“ میں شاعری اور کہانی سنانے کے ساتھ اردو ادب کا جشن منایا گیاجبکہ جنت کی محفل (یوتھ کلب ڈے) میں نوجوان لیڈرز کی قیادت میں تحریکی سیشن پیش کیاگیا۔’اسی طرح’نیکی بازار“ نے مہربانی اور ہمدردی کو فروغ دیا۔ سیریز کا اختتام گیم ڈے کے ساتھ ہوا جس میں کھیل سرگرمیوں کے ذریعے ٹیم ورک اور دوستی کو فروغ دیاگیا۔

چیزئیس (CHEEZIOUS ) کے ہیڈآف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہا ہے کہ،”چیزئیس میں ہم اشیاء خورونوش کے ساتھ ساتھ خوشیاں بانٹنے پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ یہ اقدام مسکراہٹیں پھیلانے اورپسماندہ طبقات کی حمایت کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔“

آئیڈیاز فاؤنڈیشن کے بانی طلحہ اظہر کا کہنا تھا، "چیزئیس کے ساتھ یہ تعاون ہمارے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ ہم نے مل کر بچوں کے لیے نہ صرف خوشیوں کا سبب بننے کا موقع پایا بلکہ ان کے لیے سیکھنے کے تجربات اور ایک یادگار ہفتے کی تخلیق بھی ممکن بنائی۔”

یہ اشتراک چیزئیس اور آئیڈیاز فاؤنڈیشن کے اس عزم کو نمایاں کرتا ہے، جو نوجوانوں کی تربیت اور ان میں مثبت تبدیلی کے فروغ کے لیے وقف ہے۔ پورے پروگرام کے دوران، چیزئیس نے نہ صرف کھانے کا اہتمام کیا بلکہ لاجسٹک معاملات کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ یہ اقدام پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کے لیے چیزئیس کے غیرمتزلزل عزم اور پائیدار اثر ڈالنے کی کوششوں کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔