مریم نواز کا دیہی خواتین کے لیے 2 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان، مفت گائے اور بھینسیں ملیں گی-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کے معاشی استحکام کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 12 اضلاع کی 11 ہزار خواتین کے لیے 2 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئےسی ایم پنجاب لائیواسٹاک کارڈ (CM Punjab Livestock Card) کا اجراء کردیا۔ اس پیکیج کے تحت، دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں مفت فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ نہ صرف روزگار کما سکیں بلکہ معاشی خودمختاری حاصل کر سکیں۔

مریم نواز نے سی ایم پنجاب لائیواسٹاک کارڈ (CM Punjab Livestock Card) کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پنجاب کے دیہی علاقوں کی خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کے تحت، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے دیہات میں دیہی خواتین کو لائیواسٹاک پراجیکٹ کے ذریعے مویشی فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانا اور انہیں اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لیے مالی آزادی فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 7 دیگر اضلاع، جن میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو شامل ہیں، کی خواتین کو بھی مفت مویشی فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پالنے والے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جس میں ہر جانور کے لیے 27 ہزار روپے تک کا قرض شامل ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پنجاب میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانا ہے، جس سے نہ صرف مقامی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ ایکسپورٹ کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خوشحالی ہر دیہاتی خاتون کا حق ہے۔

اس کے ساتھ ہی، وزیراعلیٰ نے لائیو اسٹاک فارمرز کو 4 ماہ تک بلاسود قرض پر ونڈا وغیرہ خریدنے کی سہولت فراہم کرنے کی بات بھی کی۔ اس کے علاوہ، مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کے لیے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے، تاکہ مویشیوں کی نگرانی اور ان کی صحت کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف دیہی خواتین کی زندگی میں تبدیلی آئے گی بلکہ پنجاب کی معیشت بھی مستحکم ہوگی، اور لائیواسٹاک کے شعبے میں نیا انقلاب آئے گا۔

اس اقدام کی پذیرائی کے بعد، وزیراعلیٰ نے پنجاب میں تجازوات کے خاتمے کے لیے 7 دن کا وقت دے دیا ہے، تاکہ پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو مکمل طور پر سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔