ملکۂ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، برفباری کا سلسلہ جاری-

ملکۂ کوہسار مری Queen of the Hills Murree نے برف کی چادر اوڑھ لی، اس کے گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید بارش اور برفباری کی توقع ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
گزشتہ رات سے ملکۂ کوہسار مری Queen of the Hills Murree میں ڈھائی انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، اور سڑکوں پر برف کو پگھلانے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی حالات میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبرین ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ خاص طور پر کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، مستونگ اور بولان میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی، خصوصاً اٹھ مقام اور زیریں علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جس کے باعث سردی میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔