ملٹری ٹرائلز پر بیرسٹر گوہر کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

9 مئی واقعات: سزا یافتہ افراد کی فہرست میں اضافہ، اہم فیصلے سامنے آ گئے.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر(Chairman Barrister Gohar) نے ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انفرادی بنیادوں پر بھی اپیلیں کی جائیں گی تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

بیرسٹر گوہر (Chairman Barrister Gohar) نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ ملٹری ٹرائلز کے حوالے سے زیر التوا کیس کا جلد فیصلہ کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

دریں اثنا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید افراد کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ان واقعات میں ملوث 60 افراد کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے مختلف مدت کی قید کی سزائیں دی ہیں۔

جناح ہاؤس حملے کے اہم کردار حسان خان نیازی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ میاں عباد فاروق کو 2 سال، رئیس احمد کو 6 سال، اور ارزم جنید کو 6 سال قیدِ بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔