وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر روانہ (Maryam Nawaz in China) ہو گئی ہیں۔ یہ دورہ 8 سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں اہم حکومتی شخصیات اور ماہرین ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ان کے وفد میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل ہیں۔
دورے کے دوران، مریم نواز بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو جیسے اہم چینی شہروں کا دورہ کریں گی، جہاں وہ اعلیٰ حکام، چینی وزراء، اور مختلف شعبوں کے ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین (Maryam Nawaz in China) کے اس دورے میں مختلف کانفرنسز اور تقریبات میں شرکت کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کریں گی۔
یہ دورہ چین کی حکمران جماعت کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔