کمر درد (Back pain) ایک عام مگر شدید درد ہے جو کسی بھی شخص کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ درد کمر کے عضلات اور اعصاب میں ہوتا ہے اور اس کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں۔
ایسے افراد جو طویل عرصے تک بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا زیادہ دیر تک کھڑے رہنے کی حالت میں ہوتے ہیں، انہیں کمر درد کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔ مزاج کی تبدیلی، جیسے گرمی یا سردی کا اثر، بھی کمر درد کو بڑھا سکتا ہے۔ اسی طرح، یورک ایسڈ کی زیادتی، قبض، مہروں میں خلاء آنا، گردے کی بیماری، یا پتھری کا ہونا بھی کمر درد کی وجہ بن سکتے ہیں۔
بھاری وزن اٹھانے، یا اچانک کمر پر دباؤ پڑنے سے بھی یہ درد شروع ہو سکتا ہے، اور جسمانی کمزوری کی وجہ سے بھی کمر میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ غیر معیاری غذا کا استعمال بدن کی قوت مدافعت کو کمزور کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں اعصاب اور عضلات میں درد پیدا ہو سکتا ہے۔
کمر درد (Back pain ) کی شدت بعض اوقات اتنی بڑھ جاتی ہے کہ یہ کمر سے شروع ہو کر ٹانگوں تک پہنچ جاتا ہے، جسے ’’ڈسک سلپ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ عام طور پر چوتھے مہرے پر دباؤ آنا ہوتا ہے، جس سے درد پورے کمر اور ٹانگوں میں محسوس ہونے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ، جب درد دمچی کی ہڈی میں ہوتا ہے، اور بیٹھنے یا اٹھنے پر شدید ہوتا ہے تو اس کا سبب بارہویں مہرے کا اپنی جگہ سے ہٹنا ہو سکتا ہے۔
گھریلو تدابیر:
کمر درد کو ختم کرنے کے لیے اس کے اصل سبب کو دور کرنا ضروری ہے۔ ماہر معالج سے مشورہ کریں تاکہ درد کی شدت کم ہو سکے۔ فوری راحت کے لیے، کمر پر میجک آئل کا مساج کریں اور پھر باجرہ، چھان گندم، اور نمک کا پاؤچ بنا کر کمر پر ٹکور کریں۔ اگر درد کی شدت گرمی سے ہو، تو کشنیز کا تیل لگائیں اور کشنیز کے سفوف میں شکر ملا کر کھائیں۔ سردی کے اثر سے ہونے والے درد کے لیے میتھی کے پانی کا استعمال مفید ہے۔
پرہیز اور غذا:
گوشت، چاول، چکنائیاں، بیگن، کولڈ ڈرنکس، فاسٹ فوڈز، دال مسور اور دیگر نفاخ غذاؤں سے پرہیز کریں۔ کمر کے مہروں میں خرابی کی صورت میں ماہر معالج سے فوراً رابطہ کریں اور ادویات کے غیر ضروری استعمال سے بچیں کیونکہ یہ آپ کے معدے، گردے اور جگر کو متاثر کر سکتی ہیں۔
مزید احتیاطی تدابیر:
ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط رکھنے کے لیے روزانہ کی ورزشیں اور یوگا کے آسن اپنائیں۔ زیادہ دیر تک بیٹھنے کی صورت میں سخت کرسی استعمال کریں اور نرم بستر کی بجائے ہارڈ بیڈ یا فرش پر سونا بہتر ہے۔ کمر کی ورزشیں اور مناسب نشست سے کمر درد (Back pain) سے بچا جا سکتا ہے۔