اسلام آباد G-13 اور G-14 الیکشن میں تاجر دوست گروپ نے میدان مار لیا-

اسلام آباد G-13 اور G-14 الیکشن میں تاجر دوست گروپ نے میدان مار لیا

G-13 اور G-14 کے انتخابات میں "دوست گروپ” کی کامیابی نے اسلام آباد کی تاجر برادری کے درمیان ایک نئی امید کی لہر پیدا کی ہے۔ انتخابی عمل میں کل 895 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے 811 درست ووٹ تھے، اور 2 ووٹ مسترد ہوئے۔ "دوست گروپ” نے 241 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ریاض خان کو صدر، چوہدری عدنان کو جنرل سیکرٹری، اور چوہدری سعید گجر کو سرپرست اعلیٰ منتخب کیا گیا۔
Dost Group 1

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور ان کے دیگر عہدیداروں نےG-13 اور G-14 کے انتخابات میں "دوست گروپ” کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ وہ علاقے کی مارکیٹوں کی ترقی اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "دوست گروپ” کے منتخب نمائندگان تاجروں کی عزتِ نفس اور ان کے مفادات کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Tajir Dost Group 3

G-13 اور G-14 کے انتخابات میں "دوست گروپ” کی کامیابی پر جیتنے والے عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے گروپ لیڈر جناب اسد مرزا نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ اسلام آباد کی مارکیٹوں کے ترقیاتی کام ہرممکن جاری رہٰٰیں گے.ہمارے منتخب نمائندگان مارکیٹوں کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کریں گے اور تاجروں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کریں گے۔ یہ کامیابی تاجر برادری کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی، اور ان کی معاشی ترقی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔