سندھ میں گاڑیوں کی نئی پہچان: اجرک والی نمبر پلیٹس کا آغاز-

سندھ میں 3 اپریل کے بعد نئی اجرک والی نمبر پلیٹس Ajrak-themed number plates کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ، مکیش کمار چاولہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں صرف وہ گاڑیاں جن کی نمبر پلیٹس اجرک کے ڈیزائن کے مطابق ہوں گی، وہ ہی قابل قبول ہوں گی۔

مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ اس نئے سسٹم کو موثر بنانے کے لیے اجرک والی نمبر پلیٹس Ajrak-themed number plates کے حصول کو آسان بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر اور دیگر فیسلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اس کا مقصد انتظامی عمل کو مزید بہتر بنانا ہے اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

علاوہ ازیں، وزیر ایکسائز نے کہا کہ ایسی گاڑیاں جن پر واجب الادا چالان ہوں گے، ان کی ٹرانسفر اور ٹیکس ادائیگی صرف چالان کی ادائیگی کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

یہ قدم سندھ میں نمبر پلیٹس کے نظام میں شفافیت اور بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے اور اس سے صوبے میں گاڑیوں کی شناخت اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اجرک والی نمبر پلیٹس Ajrak-themed number plates کے اس نئے نفاذ سے سندھ میں ایک منفرد پہچان پیدا ہوگی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔