برطانیہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی لیڈر بنانا ہے، سر کئیر اسٹارمر

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) Artificial Intelligence کے استعمال کے حوالے سے ایک انقلابی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے آئی مستقبل کا نہیں بلکہ موجودہ دور کا حصہ بن چکا ہے اور یہ پہلے ہی لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا رہا ہے۔ اسٹارمر نے وضاحت کی کہ اے آئی کے ذریعے دفاتر میں انتظامی کاموں اور ٹیچرز کے پیپر ورک میں کمی ہوگی، جس سے کام کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد برطانیہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس Artificial Intelligence” کے میدان میں عالمی رہنما بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے ہی ورلڈ وائیڈ ویب کا آغاز کیا تھا، اور اب وہ اے آئی کے شعبے میں بھی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

سر کئیر اسٹارمر نے اس موقع پر مزید کہا کہ حکومت نے سنبھالنے کے بعد 25 بلین پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، اور تین بڑی کمپنیوں کی اے آئی سینٹرز کی تعمیر کے لیے 14 ملین پاؤنڈ کی ضمانت فراہم کی ہے۔ اس منصوبے سے برطانیہ بھر میں 13,000 سے زائد نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، جو کہ معیشت کے لیے ایک بڑا فائدہ ثابت ہوں گی۔

اے آئی کا استعمال برطانیہ میں پہلے ہی مختلف شعبوں میں شروع ہو چکا ہے۔ لندن سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، این ایچ ایس چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے اے آئی کا استعمال کر رہا ہے، جس سے مریضوں کی تشخیص میں بہتری اور علاج کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف برطانیہ کو ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید مضبوط کریں گے بلکہ عالمی سطح پر اے آئی کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔