امریکہ کی تمام مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان America’s Eastern Blizzard کے باعث 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ اس برفانی طوفان کے نتیجے میں شدید سردی اور برف باری نے متعدد شہروں کو متاثر کیا، جس کی وجہ سے نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستیں ہیں۔
برفانی طوفان کے باعث تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اتوار سے لے کر اب تک منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جس سے ایئرپورٹس پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واشنگٹن، میری لینڈ اور بالٹی مور میں بھی پروازوں کی منسوخی ہوئی ہے، اور ان شہروں میں برف کی شدید تہیں موجود ہیں۔
اس طوفان نے بجلی کی فراہمی میں بھی خلل ڈالا ہے۔ ورجینیا، کینٹاکی اور انڈیانا سمیت کئی ریاستوں میں تقریباً 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، جس کے سبب رہائشیوں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ شمالی کیرولائنا، میوزوری اور کنساس میں برفانی طوفان کے نتیجے میں حادثات کے باعث 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور ان ریاستوں میں ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں 18 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان وسط جنوری تک امریکا کے مشرقی حصے میں برقرار رہ سکتا ہے۔ اس دوران موسم کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
امریکہ مشرق ی ساحلی ریاستوں America’s Eastern Blizzard میں برفانی طوفان کے اثرات نہ صرف فضائی ٹرانسپورٹ بلکہ سڑکوں پر بھی اثرانداز ہو رہے ہیں۔ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان برفانی طوفان کی شدت سے محفوظ رہیں۔