امریکہ نے 2023 کی غیرملکی تحائف کی سالانہ رپورٹ US 2023 foreign gifts report جاری کی ہے، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن، خاتون اول جل بائیڈن اور دیگر اہم حکام کو لاکھوں ڈالرز کے تحائف دیے جانے کی تفصیلات شامل ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی حکام کو سب سے قیمتی تحفہ دیا، جس میں انہوں نے خاتون اول جل بائیڈن کو 20 ہزار ڈالر مالیت کا ہیرا پیش کیا۔
امریکہ غیرملکی تحائف 2023 کی رپورٹ US 2023 foreign gifts report کے مطابق، بھارتی حکام نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو کشمیر میں تیار کردہ قیمتی تحائف دیے، جن میں چاندی کے مجسمے اور لکڑی سے بنے ہاتھی کے مجسمے شامل تھے، جنہیں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے امریکی ہم منصب جیکب سلیوان کو پیش کیا۔
اسی دوران، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 2022 میں امریکی صدر جو بائیڈن کو 525 ڈالر مالیت کا قالین تحفے میں دیا، جبکہ 2023 میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی حکومت کے سینئر ڈائریکٹر ایلیئن لوباکر کو 600 ڈالر مالیت کا قالین دیا۔
اس سال امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو قیمتی تحائف ملے جن کی مجموعی مالیت 132 ہزار ڈالرز سے زیادہ تھی۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو 18 ہزار ڈالر مالیت کا ٹیلی اسکوپ کیمرہ تحفے میں ملا، جبکہ دیگر اہلکاروں کو قیمتی گھڑیاں، ہیرے کے زیورات اور خوشبوئیں بھی دی گئیں۔ لیبیا کے ایک کاروباری شخصیت نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو 30 ہزار ڈالر مالیت کا جیولری تحفے میں دیا۔
امریکی قوانین کے تحت، 480 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف کی رپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے، اور اہم یا تاریخی نوعیت کے تحائف نیشنل آرکائیوز یا جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کو منتقل کر دیے جاتے ہیں۔