پنجاب (نیوز ڈیسک) لاہور کی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا (Nadeem Naniwala) کو رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
کینٹ کچہری لاہور نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک، جنہیں ندیم نانی والا کے نام سے جانا جاتا ہے، کو غیر قانونی نمبر پلیٹ آئی کے 804 کے مقدمے میں بری کرتے ہوئے فوراً رہائی کا حکم دیا۔
پولیس نے عدالت میں ندیم نانی والا کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں، اور تفتیشی افسر کی جیل بھیجنے کی درخواست بھی ناکام رہی۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر ملزم کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ 24 ستمبر کو ڈیفنس پولیس نے ندیم نانی والا (Nadeem Naniwala) کو اس کی گاڑی پر آئی کے 804 نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کیا تھا۔