گورنر سندھ اور شاہد آفریدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات: سیاست، معاشی صورتحال اور سماجی امور پر گفتگو-

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
( Maulana Fazal ur Rehman ) سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان ( Maulana Fazal ur Rehman ) سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا عبیدالرحمان بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی اور معاشی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کو ایک سینئر سیاستدان قرار دیا اور کہا کہ ان کے فیصلے ہمیشہ ملک کے مفاد میں ہوتے ہیں۔ مزید کہا کہ مولانا کی گفتگو سے کبھی اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، جس پر محفل میں ہنسی کا تبادلہ ہوا۔

دوسری جانب، شاہد آفریدی نے بھی کراچی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں کھیل، سیاست اور معاشرتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں کافی دلچسپی پیدا کی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔