پشاور سے کراچی تک: ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

کراچی: ملک میں ذی الحج کا چاند(Zil Hajj Moon) نظر آ گیا ہے، اور عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور، کوہاٹ، کرک، اٹک اور دیگر علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

پشاور میں سب سے پہلے ذی الحج کا چاند(Zil Hajj Moon) نظر آیا تھا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے قبل ازیں کہا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں چاند 72 منٹ تک افق پر رہے گا جبکہ اس کی عمر 26 گھنٹے اور 8 منٹ ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے اور چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا۔ سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وقوف عرفہ 15 جون کو جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔