طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخ الفاظ کا تبادلہ: اسپیکر کے چیمبر میں ہنگامہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل (Zartaj Gul) کے درمیان تلخی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے نمائندے اسپیکر کے چیمبر جا پہنچ ۔

شاہد خٹک نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے سیٹ پر آکر پہلے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہے، اب زرتاج گل اسپیکر چیمبر میں رو رہی ہیں۔

واقع کے مطابق قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکر کرتی رہیں اور ساتھ ساتھ وہ بہاولپور یونیورسٹی تصویر اسکینڈل کا حوالہ بھی دیتی رہیں۔

طارق بشیر چیمہ اپنی تقریر مکمل کرنے کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے اور زرتاج گل کو کچھ الفاظ کہے۔

طارق بشیر چیمہ کی طرف سے زرتاج گل (Zartaj Gul) کو کہے گئے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی طرف جلدی سے لپکے ۔

واقع پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم اب سوچ رہے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ کی اس حرکت کے خلاف جلد ایف آئی آر درج کرائی جائے.

زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ بات گالی تک پہنچ گئی اب اس میں کوئی اخلاقی بات تو رہ نہیں گئی اور پھر یہ پارلیمنٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ ضابطہ فوجداری کے تحت ایک جرم ہے، طارق بشیر چیمہ زرتاج گل (Zartaj Gul) کی لپکے ہیں اور گالیاں دی ہیں، یہ حملہ ہے اسپیکر کے ساتھ ہماری ٹیم بیٹھ کر بات کر رہی ہے

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔