ایران سے تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا گیا ہے۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل (‌ Vedant Patel) نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ ایران سے تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کوپہلے ہی خبردار کردیا گیا ہے۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکا ان معاہدوں کی پابندیوں کو دوسرے ممالک کو بھی سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ویدانت پٹیل (Vedant Patel) نے مزید کہا کہ امریکا ان معاہدوں پر غور کرنے والے ممکنہ طرفین کو ممکنہ پابندیوں کے بارے میں آگاہ کر رہی ہے۔

پاکستان کے ایک سوال پر کہ ایا ایران گیس پائپ لائن پر امریکی پابندیوں کی چھوٹ کی ضرورت ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا جواب تھا کہ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کے حصول پر خود بات کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چین اور بیلاروس میں مقیم ادارے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات، قابل اطلاق اشیاء فراہم کر رہے تھے۔

ترجمان نے یہ بھی ذکر کیا کہ ان کی خارجی پالیسی کے تحت، بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے نیٹ ورکس کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، اور تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی خریداری کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔