تمام قسم کے فلوکے خلاف ویکسین تیار۔

سائنسی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں ایک نئی یونیورسل فلو ویکسین (Vaccine) کی تیاری کے بارے میں امید کا اظہار کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر 5 سالوں میں دستیاب ہو سکتی ہے۔

اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی (او ایچ ایس یو) (Oregon Health & Science University) کی زیر قیادت نئی تحقیق میں یونیورسل انفلوئنزا ویکسین کے تیار کرنے کا امید افزائی نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔ اس ویکسین سے امکان ہے کہ یہ تمام انفلوئنزا وائرس کے خلاف مدافعت فراہم کر سکے گی۔

تحقیق، جو کہ جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہوئی ہے، میں او ایچ ایس یو کی تیار کردہ ویکسین کو بندروں پر اس وائرس کے خلاف ٹیسٹ کیا گیا جو اگلی وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو سب سے زیادہ ممکن بناتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ویکسین نے بندروں میں ایک مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کیا جو ایویئن H5N1 انفلوئنزا وائرس سے متاثر تھے۔ تاہم ویکسین(Vaccine) دور حاضر کے H5N1 وائرس پر مبنی نہیں تھی۔ اس کے بجائے بندروں کو 1918 کے انفلوئنزا وائرس کے خلاف ٹیکہ دیا گیا تھا جس نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو ہلاک کیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔