سندھ حکومت کی طرف سے پرائمری اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسکولوں سے باہر 41 لاکھ بچوں کو واپس اسکول میں لانے اور اپ گریڈیشن (Upgradation Schools) پر بحث کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے بیان کیا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 26.2 ملین بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے، جبکہ سندھ میں 7.63 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

وزیر تعلیم نے اجلاس میں بریفنگ دی، کہتے ہیں کہ سندھ میں 41 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ 14.2 ملین بچوں میں سے 4.5 ملین بچے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ سندھ میں 36234 پرائمری اور 4730 پوسٹ پرائمری اسکول ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کیا جائے، جبکہ چھوٹے اسکولوں کو بڑے اسکولوں کے ساتھ منسلک کیا جائے، ہر سال اسکولز کی اپ گریڈیشن (Upgradation Schools) کیلئے اے ڈی پی (ADP) میں اسکولز شامل کریں۔

وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو غیر رسمی تعلیم سے متعلق مزید تجاویز بھیجیں گے، سیلاب سے 18808 مکمل، 12305 اسکول جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں، متاثرہ اسکولوں کی جلد از جلد تعمیر کی جائے، تاہم مختلف ڈونر ایجنسیز کی مدد سے 5295 اسکولوں کی تعمیر کا بندوبست ہوگیا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔