وفاقی حکومت کی کامیاب تجارتی حکمت عملی: اہداف کے حصول کے امکانات روشن

حکومت کو برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے (Trade deficits) کے سالانہ اہداف باآسانی حاصل ہونے کی توقع

وفاقی حکومت کو رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی کے اہداف باآسانی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، سرکاری دستاویزات کے جائزے سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ وفاقی حکومت کو رواں مالی سال میں اہم تجارتی اہداف کے حصول میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے، اور جون میں ایک ارب 96 کروڑ ڈالرز کی برآمدات سے پورے مالی سال کا ہدف حاصل ہو جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق، مئی 2024 میں برآمدات دو ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، اور رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے دوران برآمدات 28 ارب 7 کروڑ ڈالرز رہیں۔

دستاویزات کے مطابق، رواں مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے، اور رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے درمیان درآمدات کا حجم 49 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

اسی طرح، رواں مالی سال کے لیے تجارتی خسارے (Trade deficits) کا ہدف 28 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھا گیا ہے، جبکہ جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران تجارتی خسارہ تقریبا21 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تک رہا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔