ٹیلی کام کمپنیوں کا سخت اقدام، 3500 نان فائلرز کی سمز بند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دو ٹیلی کام کمپنیز (Telecom Companies) کی جانب سے تقریباً 3500 سمز بلاک کر دی گئیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ترجمان کے مطابق ایک ٹیلی کام کمپنی (Telecom Company) نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے امتناع لے لیا تھا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔

یہ واضح رہے کہ ملک بھر میں نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) اور ٹیلی کام آپریٹرز (Telecom Operators) کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے، جس کے تحت 10 مئی سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔