چین کی مدد سے سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کی خواہش

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کیا ہے کہ وہ چین کی مدد سے سولر پینلز (Solar Panels) کی مینوفیکچرنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ملک میں 19 فیصد بجلی جوہری ذرائع سے بن رہی ہے، جس کی بناوٹ کے حوالے سے سستی بجلی کے حوالے سے کام بھی ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سولر پینلز (Solar Panels) پر ڈیوٹی کم کی گئی ہے اور بجلی کی چوری کو روکنا ہوگا، لائن لاسز کو بھی کم کرنا ہوگا۔

شاہدہ بیگم نے کہا کہ حکومت سولر سے نیٹ میٹرنگ کا معاملہ بہتر بنائے جبکہ نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ سولر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے،
ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود، لوگوں کا رجحان سولر پینل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وفاقی حکومت سولر پینلر کے ذریعے بجلی کی پیداور بڑھانے کے لیےکام کررہی ہے اورحال ہی میں اس کی درآمدی ڈیوٹی میں بھی کمی کی ہے۔

سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے جو زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کو “سولر لیف” کا نام دیا گیا ہے اور یہ پتوں سے مشابہت رکھتا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔