پی ٹی آئی کی نئی سوشل میڈیا پالیسی، بانی سے منظوری لی جائے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پارٹی پالیسی (Social Media Policy) مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر پارٹی کے موقف کے بعد حاصل ہونے والے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیانات تصدیق کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازعہ ٹوئٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیاسی کمیٹی نے متنازعہ ٹوئٹ کے معاملے کو لیگل کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پالیسی (Social Media Policy) کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے رواں ہفتے لی جائے گی اور انہیں اس کے مندرجات پر بریفنگ دی جائے گی۔

پارٹی اور مرکزی قیادت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کا ایک نیا میکانزم بھی بنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پالیسی کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، اور بانی پی ٹی آئی سے مرکزی قیادت 24 گھنٹے کے اندر ملاقات کرے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔