شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس (Show Cause Notice) جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔

شوکاز کے مطابق شیر افضل مروت کے ببانات سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، اس وجہ سے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
Show Cause Notice
شوکاز نوٹس (Show Cause Notice) کے مطابق شیر افضل مروت کو 3 روز میں وضاحت دینے کا گیا ہے،لیکن اگر انہوں نے مقررہ وقت کے اندر مطمئن جواب نہ دیا تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مذید کاروائی کی جا سکتی ہے۔

شیر افضل مروت نے اپنےریمارکس کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق شکایت کی تھی، اور انہوں نے کہا تھا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں، جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، میں بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، آزادی کے لیے نکلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں جس ایجنڈے کے لیے نکلا تھا وہ ایجنڈا آج ختم ہو گیا، ہر معاملے پر بانیٔ پی ٹی آئی کو گمراہ کیا گیا، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں، میں ان کی پیروی کروں گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔