جمہوریت خطرے میں اور حکومت غیر مقبول، شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد(Sheikh Rasheed Ahmed) نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہیں پوری کرنا بھی حکومت کے بس کی بات نہیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد (Sheikh Rasheed Ahmed ) کا کہنا تھا کہ اتنے کیسز ہیں کہ ہر روز عدالت میں پیش ہورہے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیس کیا ہے، بعد میں نام ڈالتے رہتے ہیں۔ جمہوریت گھیراؤ میں ہے اور یہ حکومت غیر مقبول ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور خاص طور پر بجلی کے بل تباہ کن ہیں۔ بجٹ آرہا ہے اور اس میں تنخواہیں پوری کرنا بھی حکومت کے بس میں نہیں ہے۔ اس حکومت کو کوئی سن نہیں رہا اور نہ ہی ان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، غریب کا خیال کریں۔ بجٹ میں 17 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہیں دگنی کی جائیں، ورنہ یہ لاوا پھٹے گا۔ حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ زندگی گزارنا لوگوں کے بس میں نہیں رہا، جو کچھ غریب عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ بہت زیادتی ہے۔

شیخ رشید (Sheikh Rasheed Ahmed ) نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب ہمارے آزمائشی دوست ہیں، ہمیں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کی باتیں قوم سن رہی ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔