ہیرا منڈی: شرمین سیگل کی انتہائی دلچسپ گفتگو، سلمان خان کی شادی کی پیشکش کا انکشاف

بھارتی اداکارہ شرمین سیگل (Sharmin Segal) نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اداکار سلمان خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز “ہیرا منڈی” میں زیب عالم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شرمین سیگل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

نیٹ فلکس سیریز کی “ہیرا منڈی” کے ہدایت کار کی بھانجی اداکارہ شرمین سیگل سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ آپ کی پہلی بار کس مشہور شخصیت سے ملاقات ہوئی؟

انہوں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی اور اسی میٹنگ میں انہوں نے مجھ سے شادی کی بات کی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس وقت میں صرف 2 یا 3 برس کی تھی جب سلمان خان سے پہلی بار ملاقات ہوئی، اس وقت انہوں نے مذاق میں پوچھا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘، جس پر میں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں‘۔

حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں بتایا کہ اُنھیں نے عالم زیب کے کردار کے لیے 16 بار آڈیشن دیے تھےجبکہ سب جانتے تھے کہ وہ مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں.

خیال رہے کہ اداکارہ شرمین سیگل (Sharmin Segal) کو ان دنوں ان کی خراب اداکاری کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نے پہلے بھی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اتیتھی بُھتو بَھوا‘ میں کام کیا تھا، جس میں اداکار پراتک گاندھی اور جیکی شراف بھی شامل تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔