پاک فوج کے آپریشنز میں 23 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک اور7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( ISPR) نےخیبرپختونخوا میں ہونے والےسیکیورٹی فورسز کے آپریشنز (Security Forces Operations) کے بارے میں تفصیلات جاری کردی ہیں، جسکے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز (Security Forces Operations) کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ ( ISPR) کے مطابق پشاورمیں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوئےجبکہ 6 دہشت گرد مارے گئے .

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹانک میں آپریشن کےدوران 10 دہشت گرد مارے گئے، خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکارشہیدجبکہ 2 دہشت گرد زخمی اور 7دہشت گرد مارے گئے۔

ان آپریشن کےدوران نائیک محمداشفاق بٹ، لانس نائیک سیددانش افکار، سپاہی تیمور ملک ،سپاہی نادر اور سپاہی محمد یاسین شہدا میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز کیے گئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھی پرعزم ہیں ۔

نائیک محمداشفاق بٹ شہید کی عمر 32 سال جبکہ تعلق ضلع کہوٹہ سے ہے، انھوں نے 10سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔

لانس نائیک سید دانش افکار شہید کی عمر 30سال اور تعلق ضلع پونچھ سے ہے ، انھوں نے 6سال تک مادر وطن کے دفاع کیلئےفرائض انجام دیے۔

32 سالہ شہید سپاہی تیمور ملک کا تعلق ضلع لیہ سے تھا۔ انہوں نے 11 سال تک مادر وطن کی حفاظت کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ شہداء میں سب سے کم عمر 22 سالہ سپاہی نادر صغیر شامل ہیں، جو ضلع باغ کے رہائشی تھے اور 2 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔

سپاہی محمد یاسین شہید کی عمر23 سال جبکہ تعلق ضلع خوشاب سے ہے ، انھوں نے ڈیڑھ سال پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔