غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں کو روانڈا منتقل کرنے کا راستہ کھل گیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں (Refugees) کو روانڈا منتقل کرنے کے بل کو گزشتہ سال متنازع قرار دیا تھا۔ انسانی حقوق کے اداروں نے بھی اس بل کو شرمناک قرار دیا تھا۔

اب برطانوی دارالعوام نے بھی اس بل کو منظوری دے دی ہے، جس کے بعد شاہ چارلس سوم کی توثیق کے بعد قانون بن جائے گا۔ اس قانون کے تحت، جو لوگ غیر قانونی طور پر برطانیہ آئے ہیں اور سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں، انہیں روانڈا منتقل کر دیا جائے گا۔

نیشنل آڈٹ آفس کے مطابق، تین سو افراد کی منتقلی پر چھ سو پینسٹھ ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پناہ گزینوں (Refugees) کو روانڈا منتقل کرنا انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔