اسلام آباد: ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر رؤف حسن زخمی، حملہ آور فرار

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن (Rauf Hassan ) پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ جن خواجہ سراؤں نے یہ حملہ کیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رؤف حسن (Rauf Hassan ) اسلام آباد کے جی سیون مرکز میں ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا۔ رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وہ پروگرام کے بعد گاڑی کی طرف جا رہے تھے جب چار افراد نے حملہ کر دیا۔ ان کے مطابق بلیڈ جیسے کسی تیز دھار آلے سے ان کے منہ پر کٹ لگا ہے۔حملے کے نتیجے میں رؤف حسن زخمی ہو گئے، اور تصویر میں ان کے چہرے سے خون بہتا دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ابتدائی بیان میں کہا کہ وہاں لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
Rauf Hasan injured
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق رؤف حسن (Rauf Hassan ) پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں حملہ آور خواجہ سراؤں کے روپ میں تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو زدوکوب کرنے پر سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مرکزی ترجمان پر حملہ ناقابل قبول ہے، اور رؤف حسن پر حملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔