علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نعیمہ خاتون کی تقرری

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع مشہور و معروف درسگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مسلم خاتون نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ بھارتی صدر کے توثیق کرنے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے چند شرائط عائد کرنے کے بعد بھارت کی وزارتِ تعلیم نے پروفیسر نعیمہ خاتون (Prof Naima Khatoon) کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے اس شرط پر نعیمہ خاتون کی تقرری کی منظور ی دی کہ ان کی تقرری سے کسی بھی قسم کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھائےگی۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع مشہور درسگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مسلم خاتون نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ بھارتی وزارتِ تعلیم کی جانب سے بعد ازاں کی گئی توثیق کے بعد، وزارت نے انہیں اس عہدے پر مقرر کیا ہے۔

پروفیسر نعیمہ کو بطور امیدوار بھارتی عدالت میں چیلنج کررکھا ہے، لیکن عدالت نے اس درخواست کوفلحال مسترد کر دیااور بعد میں درخواست دہندگان نے اس معاملے کو عدالت میںایک ابر پھر چیلنج کردیا تھا، یہ کیس فی الحال زیرِ التواء ہے۔ بھارتی میڈیا سے موصول خبروں کے مطابق پروفیسر نعیمہ خاتون (Prof Naima Khatoon) 123 سال قدیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بطور خاتون وائس چانسلر فائز ہوئی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔