پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نیا ریلیف

وفاقی حکومت نے 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum products)‌ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا جارہا ہے۔

31 مئی یعنی اگلے پندرہ دن کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 سے 13 روپےکی کمی ہو سکتی ہے۔

اوگرا اس سلسلے میں 15 مئی کو سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔

موجودہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum products) میں یہ دوسرا بڑا ریلیف ہوگا، اس سے قبل 30 اپریل کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹراور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹرکی کمی کی تھی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

گزشتہ ماہ 16 اپریل کو حکومت نے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔

اسی سال عید الفطر سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا ایک بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا.

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔