پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی، سواروں کی خوشیوں کا سفر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum products) کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، یوں نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اب 161 روپے 17 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی سے اب 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum products) کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے قیمتوں میں کمی کی گئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔