پی سی بی نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی تحلیل کردیا۔
پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا تشکیل دیا گیا ہے، جس میں عبدالرزاق، اسد شفیق، اسماویہ اقبال، اور مارینہ اقبال شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، کپتان ندا ڈار اور بتول فاطمہ بھی کمیٹی کے اراکین ہونگے۔

پی سی بی (PCB) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، چیئرمین محسن نقوی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کیلئے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے ویمن ٹیم کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان وویمنز ٹیم کا بہترین انتخاب کرنا ہوگا، جو 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025 کے تین میچز کھیلے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔