پاکستان کا پہلا امتحان: امریکا کے خلاف میدان میں چار فاسٹ بولرز کے ساتھ اترے گا.

امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 (T20 World Cup 2024) کے 11ویں میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے کہا کہ کینیڈا کے خلاف جیت شاندار رہی تھی اور ہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کا انتخاب کرتے۔ آج کے میچ میں ہم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ( T20 World Cup 2024) میں آج گرین شرٹس کا پہلا امتحان ہے۔ پاکستان آج میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں مدمقابل ہے۔

دوسری جانب، ایونٹ کی شریک میزبان ٹیم امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔

قومی آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پہلی بار شرکت کرنے والی امریکی ٹیم نے گزشتہ ماہ بنگلادیش کو ٹی 20 سیریز میں شکست دی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔