پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (Pakistan Stock Exchange) میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 834 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 72,736 پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 71,902 پوائنٹس پر بند ہوا تھا.

سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکس چینج میں تیزی آئی۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک تبادلے میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 20 پیسے ہوگئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔