کون بنےگا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

سیاسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز کا نام لیا جا رہا ہےجبکہ شیر افضل مروت کے حق میں اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور ذلفی بخاری کا حصہ ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے نام تجویز کیا تھا، جبکہ شیخ وقاص اکرم نے واضع کیا کہ انہیں ابھی تک کسی نے نہیں بتایا کہ کیا ان کا نام چیئرمین پی اے سی (PAC) کے لیے آیا ہے اور نا ہی وہ کسی ایسے اجلاس میں گئے ہیں.

افضل مروت کو کسی نے مسترد نہیں کیا، وہ ہمارے بھائی ہیں، شیر افضل مروت پارٹی کے اسٹار ہیں، اور وقاص اکرم کایہ بھی کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ میرے اور شیر افضل مروت کے لیے قابل احترام ہوگا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔