ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 11 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشن (Operation) کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن (Operation) کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل درآمد کیا گیا، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، اور دہشت گرد علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سےگولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔