معروف پروجیکٹ “نیوم” کی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا

سعودی عرب (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں معروف پروجیکٹ “نیوم” Neum کی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث 500 بلین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا ڈریم پروجیکٹ “اسمارٹ سٹی” محدود کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ اسمارٹ سٹی کے منصوبے میں دی لائن اور مرر لائن کے تحت دو فلک بوس پروجیکٹس شامل تھے جو کہ ریگستان اور پہاڑی علاقوں میں واقع تھے۔ اب 170 کلو میٹر طویل عمارت “دی لائن” کو 98.6 فیصد تک مختصر کر دیا گیا ہے، جس سے اب اس منصوبے “نیوم” (Neum) کی ابادی صرف 30,000 رہائشیوں پر محدود ہوگی۔
قبل ازیں اس منصوبے میں 1.5 ملین لوگوں کی رہائش کی گنجائش تھی۔ “دی لائن” سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ تھا جس کا مقصد شہری زندگی کے چیلنجوں سے نمٹنا اور زندگی کے متبادل طریقوں کو فروغ دینا تھا۔ تاہم، اب سرمایہ کاری میں کمی کے باعث اس میگا پروجیکٹ کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔