“وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم سے وطن واپسی کے لیے روانہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں”

وزیراعظم محمد شہباز شریف (Muhammad Shahbaz Sharif) نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی، وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔

سعودی عرب میں ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پرسعودی اعلیٰ حکام، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو رخصت کیا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور دیگر عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اور اس سفر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات کے لیے اہم قرار دیا۔

محمد شہباز شریف نے اجالاس میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2022 میں پاکستان میں سیلاب آیا اور پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

محمد شہباز شریف (Muhammad Shahbaz Sharif) نے اجلاس کے ختم ہونے پر بیان دیا کہ فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یوکرین جنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی توجہ دلائی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔