سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان دورہ موخر ہوگیا.

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان (Mohammed bin Salman) کو رواں ماہ پاکستان کے دو روزہ دورے پرپاکستان آنا تھا تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان (Mohammed bin Salman) کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی تھی تاہم ان کے دورے کی تاریخ سے متعلق پاک سعودی وزارت خارجہ کی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط متوقع تھے۔

یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔

سعودی ولی عہد کا دورہ موخر، حکومت پاکستان کا موقف سامنے آگیا

سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان موخر ہونے کی اطلاعات پر حکومت پاکستان نے اپنا موقف پیش کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سعودی حکام سے ولی عہد کے دورے سے متعلق رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آئیں گے .

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔