ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال کی قید اور بھاری جرمانے کی سزا

ایرانی عدالت نے معروف ہدایت کار محمد رسولوف (Mohammad Rasoulof) کو 8 سال قید، کوڑے مارنے اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو ملکی سلامتی کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔ انہیں 8 سال قید، کوڑے مارنے اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کی نئی فلم کانز فلم فیسٹیول میں شامل کی جائے گی، جبکہ وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے انہیں قومی سلامتی کے جرم میں سزا سنائی ہے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے رسولوف کی فلموں اور ڈاکیومنٹریز کو ملکی سلامتی کے خلاف اکسانے اور جرم کرنے کی مثال قرار دیا۔

اس سے پہلے بھی 2022 میں ایک ایرانی عدالت نے رسولوف کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی اور ملکی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کے الزام میں 2 سال کے لیے فلمیں بنانے پر پابندی لگادی تھی۔

ہیومن رائٹس واچ کاکہنا ہے کہ ایرانی حکام اس سے قبل بھی انہیں متعدد بار گرفتار اور ان کا پاسپورٹ ضبط کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی فلم ساز ایسوسی ایشن نے محمد رسولوف (Mohammad Rasoulof) کی حالیہ سزا پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ قانونی نظام صرف انتقام اور ضد کا کھیل ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔