لانگ مارچ کیس: بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد اور دیگر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد، اسد عمر اور علی نواز اعوان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس (Long March Case) میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس (Long March Case) میں نامزد رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کے زیر نگرانی ہوئی۔

سماعت میں وقفے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر کی درخواستِ بریت پر پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کیے۔

عدالتی بیان کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران محفوظ شدہ فیصلہ 13 جون کو سنائیں گے۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔