ٹی 20 ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ: پاکستان نے کینیڈا کے خلاف میدان سنبھالا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ (ICCT 20 World Cup)‌میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے، اسے پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ (ICCT 20 World Cup) کےایونٹ میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کو اپنے اگلے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی ضروری ہے۔

اگر امریکا کسی بھی طرح ایک اور پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کا سفر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔