بی سی سی آئی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کوہلی اور شرما کی قیادت میں واپسی

بھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ (ICCT 20 World Cup) کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی 20 اسکواڈ میں تجربہ کار کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ ہاردک پانڈیا کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔

بھارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ 4 کھلاڑیوں کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔ جن میں شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز میگا ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے بچوں سے اسکواڈ کا اعلان کرایا گیا۔

واضح رہے کہ تمام کرکٹ بورڈز کو آئی سی سی( ICC) نے یکم مئی کی تاریخ دی ہےتاکہ تمام بوڑز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ (ICCT 20 World Cup) کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام دےسکیں ۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔